مقبوضہ جموں و کشمیر
ڈوڈہ: سڑک حادثے میں 10 بھارتی فوجی ہلاک، 10زخمی

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں سڑک حادثے میں بھارتی فوج کے 10اہلکار ہلاک جبکہ10زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حادثہ بھدرواہـچمبا روڈ پر کھنی ٹاپ کے مقام پر پیش آیا۔بھارتی فوج کی ایک بلٹ پروف گاڑی سڑک سے پھسل کر 2سو فٹ گہری کھائی میں جا گری ۔گاڑی میں20سے زائد اہلکار سوار تھے۔ فوجیوں کی لاشیں نکالی جارہی ہیں ۔ زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے جنہیں علاج کے لیے ہوائی جہاز سے ادھم پور فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔






