مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے مزید تین کشمیری نوجوان شہیدکردیے

 

سرینگر20جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب میںمحاصرے اور تلاشی کارروائی کی آڑ میںشہید کئے گئے دونوجوانوں میں سے ایک پہلے ہی بھارتی فوج کی حراست میں تھا ۔ اسے بھارتی فوجیوں نے آپریشن کے مقام پر لاکرایک جعلی مقابلے میںگولی مارکر شہیدکردیا ۔ فوجیوں نے ایک اورنوجوان کو ضلع پلوامہ کے علاقے چٹہ پورہ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کر دیا۔آخری اطلاعات آنے تک دونوں علاقوں میں فوجی آپریشن جاری تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران وادی کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button