مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے پلوامہ سے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
سرینگر 11 مئی (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسند قراردیکر گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرفتار ہونے والے نوجوانوں کی شناخت وقار بشیر بٹ اور شاہد اقبال پنڈت کے طورپرہوئی ہے دونوں پلوامہ کے علاقے کریم آباد کے رہائشی ہیں۔بھارتی فوج ، سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے نوجوانوںکو ایک مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا۔دونوں نوجوانوں کے خلاف پلوامہ پولیس اسٹیشن میں کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔