خصوصی رپورٹ

بھارت نے 1971 میں پاکستان کو دولخت کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا

633203_32133895

اسلام آباد:یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ بھارت نے 1971میں پاکستان کو دولخت کرنے میں ایک بنیادی کردار ادا کیاہے کیونکہ اس نے مکتی باہنی کو مسلح کرنے، تربیت دینے اور اکسانے کا جو مذموم کام کیا وہ بنگلہ دیش کے قیام کا سب سے بڑا سبب تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے موجودہ فسطائی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کئی بھارتی رہنماﺅں نے 1971 میں پاکستان کو توڑنے میں بھارتی کردار کا کھلے عام اعتراف کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت 1971سے متعلق اپنی من گھڑت داستانوںکے ذریعے بنگلہ دیشی عوام کے ذہنوں اور دلوں میں پاکستان کےلئے نفرت کودوبارہ بڑھکارہا ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش کے اندرونی معاملات میں بھارتی مداخلت 1971 میں اس کے قیام کے وقت سے ہی شروع ہوگئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک پاکستان میں بنگالی رہنماﺅں کی خدمات اہم اور غیر معمولی تھیں جنہوں نے خطے کی تاریخ کا ایک عظیم باب تشکیل دیا۔ آل انڈیا مسلم لیگ 1906میں ڈھاکہ میں قائم کی گئی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش نے اپنے مسلم کردار کو برقرار رکھا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ دو قومی نظریہ خلیج بنگال میں غرق نہیں ہوا جیسا کہ اندرا گاندھی نے 1971 میں دعویٰ کیا تھا۔
کے ایم ایس رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مودی کی زیر قیادت فسطائی حکومت کے تحت بھارت نے بنگلہ دیش سمیت اپنے پڑوسی ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت تیز کر دی ہے۔ رپورٹ میں میں مزید کہا گیا کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کو اپنے تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز کرنا چاہیے تاکہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو شکست دی جا سکے۔رپورٹ میں میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کو اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان دراڑ پیدا کرنے کے حوالے سے بھارتی کردار کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے پاکستان کے قیام کو اب تک قبول نہیں کیا ہے اور وہ پاکستان میں مسائل کو ہوا دینے میں مسلسل مصروف ہے۔یاد رہے کہ بھارتی سازشوں کے نتیجے میں 1971میں آج ہی کے روز مملکت خداداد پاکسان کا مشرقی حصہ اس سے الگ ہو کر بنگلہ دیش بن گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button