خصوصی رپورٹ

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے

imagesسرینگر: بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے کے لیے کالے قوانین کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری ، پولیس اہلکاروں اور تحقیقاتی اداروں ”این آئی اے ، ایس آئی اے ، انفوروسمنٹ ڈائریکٹوریٹ“ وغیرہ کو کالے قوانین ”آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ، ڈسٹربڈ ایریاز ایکٹ ، پبلک سیفٹی ایکٹ ، یواے پی اے“وغیرہ کے تحت وسیع اختیارات حاصل ہیں ۔ بھارتی فورسز اہلکار مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہے ہیں ۔ کشمیریوں کوڈرانے ، دھمکانے اور انہیں تحریک آزادی سے دور کرنے کیلئے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا جاتا ہے، انکی املاک ضبط کی جا رہی ہیں اور خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کشمیریوںکو تحریک آزادی سے وابستگی کی پاداش میں بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ حریت رہنماﺅں ، کارکنوں ، طلباء، وکلا، علماء،صحافیوں ، حقوق کے کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیری بھارتی جیلوں میں بند ہیں
اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی جنگی جرائم کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے مودی حکومت پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button