جموں

پونچھ میں شہریوں کے دوران حراست قتل کیخلاف جموں میں احتجاجی مظاہرہ

Jammu protest-2جموں:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں قبائلی طلبا نے پیر کو ضلع پونچھ میں 3شہریوں کے دوران حراست قتل کے خلاف جموں میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
جموں میں قبائلی طلبا نے 3 بے گناہ شہریوں کے دوران حراست قتل کی مذمت کیلئے جموں میں مشعل بردار مارچ کیا۔طلباء نے اس سانحے میں ملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف سخت کارروائی اور اس افسوسناک واقعے کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیاتاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکا جاسکے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے حال ہی میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے بفلیاز میں 3بے گناہ کشمیری شہریوں کو حراست کے دوران شہید کر دیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button