مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری،: پراسرار بیماری سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں پراسرار بیماری سے ایک اور خاتون کے انتقال کے بعد لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق راجوری کے گاؤں بڈھال کی رہائشی خاتون پراسرار بیماری کے باعث حالت بگڑنے کے بعد دم توڑ گئی۔مذکورہ خاتون کے پہلے دو بیٹے اور ایک بیٹی اس نامعلوم بیماری کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے۔قابض حکام نے دعویٰ کیا ہےکہ ایک موبائل لیبارٹری کو راجوری روانہ کیا گیا ہے تاکہ جانچ میں تیزی لائی جاسکے اور بیماری کی نوعیت کی شناخت کی جاسکے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button