مقبوضہ جموں و کشمیر

التجا مفتی کا ریزرویشن پالیسی سے متعلق وعدوں پر عمل درآمد پر زور

 سرینگر:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما التجا مفتی نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرقبضہ جموں و کشمیر کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریزرویشن پالیسی میں بہتری کے اپنے وعدے پورے کرے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں غیر منصفانہ ریزرویشن پالیسی کے خلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آبادی کے تناسب کی بنیاد پر مواقع کی منصفانہ تقسیم کی ضرورت پر زور دیا۔ التجامفتی نے واضح کیا کہ پی ڈی پی کسی بھی برادری کے خلاف نہیں ہے لیکن سیاسی اصلاحات کی وکالت کرنے والے طلباء کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی عمر عبداللہ پر زور دیا کہ وہ اس مسئلہ کے مناسب حل کی یقین دہانی کرائیں۔ التجا مفتی نے حکومت کو نوجوان نسل کے مستقبل کے تحفظ کے لیے اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں بے روزگاری کی شرح 37فیصدہے اورآسامیوں پر بھرتی کیلئے امتحانات کی بار بار منسوخی پرسخت تشویش ظاہر کی۔ التجامفتی نے اس مسئلے کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس مسئلے پر حال ہی میں تشکیل دی گئی ذیلی کمیٹی کی طرف سے کوئی پیش رفت نہ کئے جانے پربھی تنقید کی اور طلباء کی زیرقیادت اقدامات کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button