بھارت :چائلڈ پورنوگرافی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعدادوشمار میں انکشاف
بھوپال:
بھارت میں گزشتہ سال کے دوران چائلڈ پور نوگرافی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعدادوشمار میں انکشاف کیاگیا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک چائلڈ پورنوگرافی کے واقعات میں سرفہرست جبکہ مدھیہ پردیش دوسرے نمبر ہے ۔ریاست کرناٹک میں گزشتہ سال چائلڈ پورنوگرافی کے235واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش میں گزشتہ سال چائلڈ پورنوگرافی کے 160کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 2022میں چائلڈ پورنوگرافی کے147کیس درج ہوئے تھے۔چھتیس گڑھ چائلڈ پور نوگرافی کے تیسرے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ سال 112کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی رپورٹ میں تشویش ظاہر کی گئی ہے کہ بھارت میں پورنوگرافی ریکیٹ چلانے والے گروپ چھوٹے شہروں کو بھی نشانہ بنا ر ہے ہیں۔ یہ گینگ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی بچوں کی عریاں اور فحش تصاویر کا غلط استعمال کرتے ہیں۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اس ریکیٹ میں شامل افراد سب سے پہلے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی نوجوانوں اور بچوں کی تصاویر کا انتخاب کرتے ہیں۔ پھر وہ اپنی خواہش کے مطابق ان تصویروں کو تبدیل کر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کر دیتے ہیں۔