مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:بی ایس ایف ہیڈکوارٹرز میں آتشزدگی

fireسرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹر میں آگ لگنے سے بھاری نقصان ہوا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے علاقے سنت نگر میں بی ایس ایف کے ہیڈ کوارٹر کی ایک بیرک، آفیسر زمیس، دفتر اور ڈائننگ ہال میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دفتر کو بھاری نقصان پہنچاہے۔بی ایس ایف حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڈ کو بلایاگیا تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button