مقبوضہ جموں و کشمیر

شبیر شاہ کا مقبول بٹ کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقید ت

shah maqسرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے ممتاز آزادی پسند رہنما شہید محمد مقبول بٹ کو ان کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے محمد مقبول بٹ کو تحریک آزادی کشمیر میں کردار ادا کرنے پر 1984میں آج ہی کے دن نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر شہید کردیاتھا اور ان کی میت کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا تھا۔شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے نظریاتی رہنما محمد مقبول بٹ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزاحمتی تحریک کی علامت تھے جنہوں نے آزادی کے عظیم مقصد کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ڈی ایف پی رہنما نے مقبول بٹ کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ نام نہاد جمہوری ملک نے انہیں منصفانہ ٹرائل کے حق سے محروم کر کے نظام انصاف کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے جے کے ایل ایف کے رہنما کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مقبول بٹ دیانت و امانت کے پیکر تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی اجتماعی مقصد کے لیے وقف کر دی، مشکلات اور مصائب کا سامنا کیا اور ایک مقدس مقصدکے لئے اپنی جان قربان کر دی۔انہوں نے کہا کہ عظیم مقصد کے لیے مقبول بٹ کی عظیم قربانیوں سے کشمیری نوجوانوں کی نئی نسل متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی جو اس مقصد کے حصول کے لیے جدوجہد اور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے لیے کشمیری شہدا ء نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر کے مظلوم لیکن پرعزم عوام آزادی کی صبح دیکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button