مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں متعدد مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

سرینگر15جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے آج وادی کشمیر میں متعدد مقامات پر گھروں پر چھاپے مارے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر اور بارہمولہ اضلاع میں تاجروں اور سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے تاکہ انہیں تحریک آزادی کے ساتھ وابستگی پر سزادی جاسکے۔این آئی اے نے جن لوگوں کے گھروں کی تلاشی لی ان میں اودھم پور جیل میں غیر قانونی طور پر نظر بند ظہور احمد ملا، معراج الدین بٹ ، فیروز احمد شیخ ، خالد شیخ اور ظہور شیخ شامل ہیں۔ایک سرکاری عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ میڈیا کو مزید تفصیلات بعد میں دی جائیں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button