بھارت

چین کے فوجی وفد کا مالدیپ، سری لنکا ، نیپال کا دورہ: فوجی تعلقات ، اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال

chineses visit maldeveاسلام آ باد: چین کے ایک فوجی وفد نے دفاعی امور میں مزید تعاون پر تبادلہ خیال کیلئے مالدیپ، سری لنکا اور نیپال کا دورہ کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چینی فوج نے آج(بدھ) اپنے آفیشل کاﺅنٹ” WeChat“ پر ایک بیان میں کہا کہ اس کے ایک وفد نے اپنے دورے کے دوران تینوں ملکوں کے درمیاں فوجی تعلقات اور مشترکہ تشویش کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔یہ دورہ رواں ماہ کی چار تاریخ سے آج (بدھ) 13مارچ تک جاری رہا۔بیان میں کہا گیا کہ وفد نے مالدیپ میں چین کے حامی صدر محمد مویزو سے ملاقات کی ۔پیپلز لبریشن آرمی(پی ایل اے) اور متعلقہ ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید تقویت دینے کے لیے اتفاق رائے طے پایاہے۔
یاد رہے کہ مالدیپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے چین کے ساتھ فوجی امدادکے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ مالدیپ سے بھارتی فوجیوں کے انخلا کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے ۔ مالدیپ کی نیشنل ڈیفنس فورس (ایم این ڈی ایف) کے ایک افسر نے تصدیق کی ہے نے کہ 25 بھارتی فوجی جزیرہ نما سے واپس جا چکے ہیںجو دونوں فریقوں کی طرف سے طے شدہ انخلاءکا باضابطہ آغاز ہے۔دونوں فریقوں نے 10 مئی تک مالدیپ میں تعینات 89 بھارتی فوجیوں اور ان کے معاون عملے کی واپسی مکمل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔صدر محمد معیزو گزشتہ برس ستمبر میں اس عہد کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے کہ مالدیپ کی وسیع سمندری سرحد پر گشت کے لیے تعینات بھارتی فوجیوں کو اپنے ملک سے واپس بھیج دیا جائے گا.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button