پاکستان

معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، بلاول بھٹو زرداری

معرکہ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر حکومت سندھ کے زیر اہتمام یادگاری تقریب

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، معرکہ حق میں پاکستانی قوم نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا، یہ ہم سب کی یکجہتی کی جیت تھی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق معرکہ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر سندھ حکومت کے زیر اہتمام کراچی میں ایک پروقار یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ معرکہ حق میں ہر پاکستانی نے اپنا کردار بخوبی نبھایا، دشمن سمجھتا تھا کہ پاکستان کو توڑا اور ہرایا جاسکتا ہے مگر یہ دشمن کا خیال تھا اور وہ پاکستان کی صلاحیتوں سے واقف نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح صرف ہتھیاروں کی نہیں عزم و حوصلے کی جیت تھی، یہ ان لوگوں کی فتح تھی جنہوں نے جھکنے سے انکار کیا، شمال کے پہاڑوں سے بحیرہ عرب کے ساحلوں تک قوم ایک صف میں کھڑی رہی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کھیتوں سے سندھ و بلوچستان کے صحراں تک یکجہتی کی مثال قائم ہوئی، پاکستان ہر چیلنج کے سامنے متحد ہو کر ڈٹ گیا، مسلح افواج نے جرات، نظم و ضبط اور وقار کے ساتھ دفاع کیا۔بلاول بھٹو زردای نے کہا کہ ہم کبھی ہتھیار نہیں ڈالیں گے، سرحدوں سے باہر کچھ عناصر تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے حقائق چھپانے کی سازش کی گئی، پاکستان ہر آزمائش میں ثابت قدم رہا ہے، ہم نے کبھی جنگ کی خواہش نہیں کی بلکہ ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکل گھڑی آئی تو پاکستان نے کمزوری نہیں دکھائی، پاکستان نے جارحیت نہیں بلکہ ضرورت کے تحت دفاع کیا، یہ جدوجہد خواہش نہیں بلکہ قومی ذمہ داری تھی، موجودہ وقت غرور و لاپرواہی نہیں بلکہ غور و فکر کا تقاضا کرتا ہے اور ذمہ داری کا پیغام دیتا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج سے ایک سال پہلے بھارت نے میلی آنکھ سے ہمارے ملک کی طرف دیکھا تھا، ہم سب نے مل کر بھارت کو جواب دیا، چند گھنٹوں میں بھارت کو جواب مل گیا تھا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم پر امن ملک ہیں ہم نے کہا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، ہم نے بھارت کے کئی جہاز گرائے تھے، دیہات میں ہمارے لوگ ڈرون گرا رہے تھے۔تقریب سے سینئر وزیر شرجیل میمن اوردیگر نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر معرکہ حق کی کامیابی سے متعلق دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button