مقبوضہ جموں و کشمیر

لال قلعہ دھماکے میں مارے گئے کشمیری مزدور کی لاش واپس کرنے کا مطالبہ

سرینگر: نئی دہلی کے لال قلعہ دھماکے میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والے ایک کشمیری مزدورکے مارے جانے کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقتول کی شناخت بلال احمد سانگو ولد غلام حسن سانگو کے طورپر ہوئی ہے جو کنگن کے علاقے بابا نگری وانگتھ کا رہائشی تھا۔ وہ 2019سے دہلی میں کام کر رہا تھا۔گاندربل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس خلیل احمد پسوال نے صحافیوں کو بتایا کہ اہلخانہ نے بلال کو تصویروں سے پہچانا جو ان کے ساتھ شیئر کی گئی تھیں۔ اہل خانہ نے حکام سے درخواست کی کہ آخری رسومات کے لیے بلال کی میت کو گھر لانے کی اجازت دی جائے۔ بلال اپنے اہلخانہ کی کفالت کے لئے تقریبا چھ سال قبل مزدوری کے لیے دہلی گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button