مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : اشرف صحرائی کے یوم شہادت پر ہڑتال
سرینگر 05مئی (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور تحریک حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر آج ہڑتال کی جارہی ہے ۔
سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھارتی فوجیوں کے محاصرے اور لوگوں کو ہراساں کئے جانے کے باوجود حریت رہنمائوں کے زیر اہتمام دعائیہ مجالس کا اہتمام کیاگیا ۔ سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر قصبوںمیں دکانیں بند رہیں۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں محمد اشرف صحرائی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کا شمار جدوجہد آزادی کشمیر کے بانیوں میں ہوتا ہے ۔