بھارت

اویسی نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

نئی دہلی: آل انڈیا مجلسِ اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے ووٹر فہرستوں کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

ایڈووکیٹ نظام الدین پاشا نے بدھ کے روز چیف جسٹس سوریا کانت اور جسٹس جویمالیا باگچی پر مشتمل بینچ کے سامنے استدعا کی کہ اے آئی ایم آئی ایم کی درخواست کو جمعرات کے روز دیگر متعلقہ درخواستوں کے ساتھ سماعت کے لیے فہرست میں شامل کیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت اس درخواست کو دیگر متعلقہ مقدمات کے ساتھ شامل کرنے کی استدعا پر غور کرے گی۔

کانگریس رہنما راہول گاندھی اور دیگر اپوزیشن رہنما پہلے ہی ایس آئی آر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر چکے ہیں۔ راہول گاندھی اور 10 دیگر اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے دائر درخواست میں ایس آئی آر کا عمل روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن کے یکطرفہ فیصلوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔

نظرثانی کے عمل اور ووٹر فہرستوں سے نام خارج کیے جانے سے متعلق کئی دیگر درخواستیں بھی سپریم کورٹ میں زیرِ التوا ہیں۔ عدالت نے ان تمام درخواستوں کی اکٹھی سماعت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button