بھارت

دلی ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال کی درخواست کو مسترد کر دیا

2620843-kejriwal-1711042081-839-640x480نئی دلی: بھارتی میں دلی ہائی کورٹ نے شراب اسکینڈل کیس میں گرفتار دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری اورٹرائل کورٹ ریمانڈ میں توسیع کے حکم خلاف دائر درخواست مستر کردیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہائی کورٹ نے اروند کیجریوال کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے شراب اسکینڈل کیس میں کیجریوال کی گرفتاری اور ریمانڈمیں توسیع غیر قانونی نہیںہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 21مارچ کو کیجریوال کو 2021 کی دلی ایکسائز پالیسی سے منسلک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ اگلے دن دلی کی راس ایونیو کورٹ نے انہیں 28 مارچ تک ای ڈی کی تحویل میں دیدیاتھا۔ وہ اس وقت نئی دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔اپنی درخواست میں اروند کیجریوال نے دلیل دی ہے کہ مودی کی بھارتی حکومت لوک سبھا انتخابات سے قبل سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button