بھارت

”میں شری رام کو بھگوان نہیں مانوں گا“، نئی دلی میں 10ہزار ہندوﺅں کا حلف

نئی دلی08 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی دارلحکومت نئی دلی میں حال ہی میں مذہب کی تبدیلی کی ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں 10ہزار سے زائد ہندوﺅں نے دیوی دیوتاﺅں کی پوجا نہ کرنے کا حلف لیا اور بدھ مت قبول کر لیا۔
ممبئی سے شائع ہونے والے اخبار”اردو ٹائمز “ کی ایک خبر میں کہا گیا کہ 5اکتوبر کو نئی دلی کے امبیڈکر بھون میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں عام آدمی پارٹی کے وزیر راجندر پال گوتم بھی موجود تھے۔ تقریب کی ویڈیو بھی وائرل ہو گئی ہے جس میں راجندر پال گوتم کو حاضرین سے ”میں رام ، کر شن ، برہما ، وشنو اور مہیش پر یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی میں انکی پوچا کروں گا“ کا حلف لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button