خودکشیاں
جموں میں بھارتی پیراملٹری اہلکار کی خودکشی
جموں:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع ادھم پور میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے بتایا مذکورہ اہلکار جموں سرینگر ہائی وے پر ٹکری کے مقام پر تعینات روڈ اوپننگ پارٹی کا حصہ تھا جب اس نے خود کو گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت ریاست مہاراشٹر کے رہنے والے پروین پاٹل کے طور پر ہوئی ہے۔ حکام نے بتایاکہ خودکشی کے پیچھے محرکات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکاہے ، تاہم پولیس نے اس سلسلے میں تفتیش شروع کر دی ہے۔








