APHCآزاد کشمیر

بھارت غیر قانونی اقدامات سے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا، شیخ متین

اسلام آباد 31جولاائی ( کے ایم ایس )کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے کہا  ہے کہ پانچ اگست 2019 کشمیریوں کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے جب مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیریو ں کی شناخت پر حملہ کیا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شیخ عبدالمتین نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ختم نہیں کرسکتے ، کشمیری عوام بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود حق خودارادیت کے لئے اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو اس وقت سے ایک بڑی جیل میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر لیے ہیں اور کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔۔شیخ متین نے مزید کہاکہ گزشتہ ستر برس سے زائد عرصے سے جاری بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو پست نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حوصلے مضبوط و توانا ہیں اور وہ شہداءکے مقدس مشن کی تکمل تک اپنی جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button