بھارت

اتراکھنڈ کے جنگلات میں لگی آگ سے ہمالیہ کے برفانی حصے پگھل سکتے ہیں: ماہرین

download (3)نئی دہلی: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں جنگلات میں لگی آگ نے نومبر 2023 سے اب تک 1,140 ہیکٹر سے زیادہ جنگلات کو جلا دیا ہے ۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس سے ہمالیائی گلیشیئرز کے پگھلنے کا عمل تیز ہو سکتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ،موسمیاتی تبدیلی اور جنگلات کے تحفظ کے لیے بھارتی حکومت کے ناکافی اقدامات کی وجہ سے پھیلی۔ آتشزدگی کے سبب بلیک کاربن خارج ہوتا ہے جس کی وجہ سے گلیشیئر تیزی سے پگھلتے ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گلیشیئرز کے ارد گرد موجوددرختوں کی حفاظت بہت ضروری ہے۔ ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے بھی خبردار کیا ہے کہ ہمالیہ میں موجود گلیشیئر کے تیزی سے پگلنے کے عمل سے سیلاب کے خطرے میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے جنگلات کی کٹائی، آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کی کمی نے اس بحران کو جنم دیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button