بھارت

امریکی عدالت میں فرد جرم کے بعد ،راہل گاندھی کانریندر مودی سے گوتم اڈانی کی گرفتاری کا مطالبہ

نئی دلی:
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے امریکی عدالت کی طرف سے گوتم اڈانی کے خلاف فرد جرم عائد کئے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی سے اڈانی کی گرفتار کا مطالبہ کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسرو س کے مطابق نیویارک کی ایک عدالت نے مبینہ فراڈ اسکیم میں بھارتی بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی ، ساگر اڈانی سمیت پانچ دیگر افراد پر فرد جرم عائد کی ہے۔گوتم اڈانی پر حکومت سے معاہدے کیلئے سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے کا الزام ہے۔راہل گاندھی نے نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نریندر مودی سے اپنے تاجر دوست گوتم اڈانی کی فوری گرفتاری اوراڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے گوتم اڈانی کے خلاف امریکی عدالت میں عائد فرد جرم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہو چکا ہے کہ اڈانی نے امریکی اور ہندوستانی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ اڈانی اب تک بھارت میں آزادانہ طور پرکیسے گھوم رہاہے ، جبکہ ماضی میں کئی وزرائے اعلیٰ کو معمولی معاملات میں گرفتار کیا جا چکا ہے،جو مودی جی کی سرپرستی کا نتیجہ ہے۔راہل گاندھی نے کہاکہ اڈانی نے 2000کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے لیکن حکومت اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے نعرہ دیا تھا کہ ایک ہیں تو سیف ہیں اور دراصل اس نعرے کامطلب انڈیا میں نریندر مودی اور اڈانی ایک ہیں تو سیف ہیں!۔انہوں نے نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اڈانی کو مودی جی کی حمایت حاصل ہے، جس کی وجہ سے انہیں ہرقسم کی تحقیقات سے بچایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اس معاملے پر مسلسل آواز اٹھاتی رہے گی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button