مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بجلی اور پانی کے بحران پر اظہارتشویش

NC-FLAG

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے شدید گرمی کے دوران بجلی اور پانی کے سنگین بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پانی کی قلت اور بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات سے نمٹنے کے لیے ٹھوس قدامات نہ کئے جانے سے صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ درجہ حرارت میں بہت زیادہ اضافے ،گھنٹوں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی شدید قلت سے بڑے پیمانے پر تشویش پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتیوں اور پانی کی قلت سے مایوس وادی کشمیرکے لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ کشمیری عوام میں غم وغصہ بڑھتا ہی جارہا ہے جس کو ٹھنڈا کرنے کے لئے شفاف اورٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو اس شدید گرمی میںبنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button