مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض انتظامیہ نے لداخ میں دفعہ 144نافذ کردی 

high (1)لہہ:غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے میں اتوار کو ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی طرف سے پشمینہ مارچ کے اعلان کے پیش نظر قابض حکام نے ضلع لہہ میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ لہہ نے ایس ایس پی لہہ کی طرف سے فراہم کردہ مصدقہ اطلاعات کے بعدضلع میں دفعہ 144کے نفاذ کا حکم جاری کیاہے ۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سنتوش سکھدیوا نے اعلان کیا ہے کہ ضلع مجسٹریٹ لہہ کی پیشگی منظوری کے بغیر کسی بھی جلوس، ریلی، مارچ یا دیگر اجتماعات کی ضلع میں اجازت نہیں ہو گی ۔کوئی بھی شخص مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظوری کے بغیر لائوڈ سپیکر کے استعمال اور کسی بھی عوامی اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔ضلع میں دفعہ 144کا نفاذ نامور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی طرف سے لداخ میں ماحولیاتی خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے "پشمینہ مارچ” کے آغاز کے بعد کیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button