مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک مسجد اورتین مکانات جل کر خاکستر
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سرینگرکے علاقے عیدگاہ میں بدھ کو آ تشزدگی کے ایک واقعے میں ایک مسجد اور تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا کہ سری نگر میں عالی مسجد عیدگاہ کے قریب فردوس کالونی میں اچانک آگ نمودارہوئی۔انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔انہوں نے بتایا کہ واقعے میں ایک مسجد اور تین مکانات کو شدید نقصان پہنچاہے۔