مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:این آئی اے نے مزید 9کشمیریوں کو گرفتار کرلیا

سرینگر14اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں 9 بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے نے سرینگر ، بڈگام ، پلوامہ اور شوپیاں کے اضلاع میں گھروں پر چھاپوں کے دوران 9 افراد کو گرفتار کیا جن میں محمد حنیف ، محمد حفیظ ، عارف فاروق ، اویس احمد ،متین احمد اوردیگر شامل ہیں۔این آئی اے نے ان افراد کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ بھی ضبط کرلئے ۔
ادھر این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کلدیپ سنگھ نے جو بھارتی سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے ڈی جی بھی ہیں مقبوضہ علاقے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے سری نگر پہنچے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button