بھارت

مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کے لواحقین مودی حکومت پر برس پڑے

imagesنئی دہلی: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک حالیہ حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کے لواحقین مودی پر برس پڑے ہیں۔لواحقین کا کہنا ہے کہ نریندر مودی اپنے سیاسی فائدے کیلئے مقبوضہ علاقے میں مزید فوجی بھیج رہے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کا رہائشی ساناپالا جگدیشور راو ان پانچ بھارتی فوجیوں میں سے ایک تھا جو جموں خطے کے ضلع ڈوڈہ میں ایک حالیہ حملے میں مارے گئے ۔
راو کے بھائی وگنیشور راو نے اسکی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے فوجیوں کو تنازعہ والے علاقے میں قتل کیلئے کیوں بھیجا جا رہا ہے“ ۔ آنجہانی فوجی کے ایک چچا نے کہا کہ جگدیشو کی موت نے نہ صرف اسکے خاندان بلکہ پورے گاﺅں کو شدید دکھ واذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے بھی ایک انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ نریندر مودی نے پلوامہ حملہ اپنے سیاسی فائدے کیلئے کرایا تھا ۔فروری 2019 میںہونے والے اس حملے میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے ساٹھ کے لگ بھگ اہلکار ہلاک ہو ئے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button