بھارت

گجرات : 45ہندووں نے بدھ مت اختیار کر لیا

گاندھی نگر 15 دسمبر، (کے ایم ایس) بھارتی ریاست گجرات میں 45 ہندوو¿ں نے بدھ مت اختیار کر لیا ہے جہاں طویل عرصے سے بی جے پی پارٹی کی حکومت ہے۔
ریاست کے تین اضلاع سے تعلق رکھنے والے 45 ہندو افراد نے گجرات فریڈم ریلیجن ایکٹ 2003 کے قاعدے کے تحت ضلع مجسٹریٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر بدھ مذہب اختیار کیا۔
اس ایکٹ کے تحت کوئی بھی شخص جو کسی مذہب کو چھوڑ کر دوسرا مذہب اختیار کرنا چاہے گا اسے ضلع مجسٹریٹ یا کلکٹر سے پیشگی اجازت لینا ہوتی ہے۔ تاہم بدھ مت اخبار کرنے والے 44سالہ کملیش مایا ونشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں نے جو ہندو مذہب چھوڑنا چاہتے تھے ایک ماہ قبل ضلع کلکٹر کواس حوالے سے درخواست دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کلکٹر کو قوائد و ضوابط کے تحت تیس دنوں کے اندر اندر درخواست منظور کرنا ہوتی ہے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو درخواست منظور تصورہوتی ہے لہذا ہم نے بدھ مت اپنا کر کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button