گرفتاریاں

سرینگر: ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے خلاف کریک ڈاون تیز، جنرل سیکرٹری گرفتار

download (11)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے ہائیکورٹ بارایسوسی کے عہدیداروں ، ارکان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ بھارتی پولیس نے بار کے جنرل سیکرٹری ایڈووکٹ محمد اشرف بٹ کو بھی گرفتار کر لیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد اشرف بٹ کو پولیس نے سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر رات کے وقت چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔
یاد رہے کہ بھارتی پولیس پہلے معروف کشمیری وکیل اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر میاں عبدالقیوم ، بار کے چیئرمین نذیر احمد رونگا، میاں عبدالقیوم کے بھتیجے ایڈووکیٹ میاںمظفرکو بھی گرفتار کر چکی ہے۔ان سب کو مقبوضہ وادی کشمیر سے باہر جموں خطے کی جیلوں میں منتقل کیا گیاہے۔ ایڈدکیٹ محمد اشرف بٹ کے ایک ساتھی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں بھی وادی سے باہر کی کسی جیل میں منتقل کیا گیا ہو گا۔
یاد رہے کہ کشمیر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے انتخابات کا اعلان کر رکھا تھاتاہم قابض بھارتی انتظامیہ اسکے انتخابات کے انعقاد میں روڑے اٹکا رہی ہے ۔ کشمیر بار ایسوسی مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کرتی ہے لہذا بھارتی انتظامیہ اس سے خائف ہے اور ”کشمیر ایڈوکیٹس ایسوسی ایشن“(کے اے اے) کے نام سے اسکے متوازی ایک تنظیم بنوا لی ہے جسکا مقصدکشمیر بارایسوسی ایشن کے اثر و رسوخ کو کم کرنا اور اسکی آواز کو خاموش کرنا ہے.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button