گرفتاریاں

ڈوڈہ : ”ایس آئی اے“ نے 8 بے گناہ شہری گرفتار کر لیے

222222جموں31 اگست (کے ایم ایس)

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول” سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی “(ایس آئی اے) نے ضلع ڈوڈہ میں آٹھ بے گناہ شہریوں کو کالے قانون کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرفتار افراد کے نام عادل فاروق ، محمد اقبال، مجاہد حسین، طارق حسین، اشتیاق احمد دیو، اعجاز احمد، جمیل احمد اور اشفاق احمد بتائے جاتے ہیں۔ ان افراد کو ضلع ڈوڈہ کے مختلف تھانوں میں درج پرانے جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ۔ گرفتار افراد کے خلاف جموں کی ٹاڈا عدالت میں فرد جرم دائر کی گئی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button