بھارت

ہندوتوا تنظیم کا بھارت میں حلال مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ

حیدرآباد:  بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم بھارتیہ جنتا یووا مورچہ نے حلال مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مہم شروع کردی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حیدرآباد شہر کے مختلف مندروں پر پوسٹر لگائے گئے ہیں جن میں ہندوئوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ حلال مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔تنظیم کے رہنما اور آر ایس ایس کے رکن رکشیت ساگر رچاکونڈا کی طرف سے لگائے گئے پوسٹروں میں کہاگیا ہے کہ پیارے ہندوئو حلال مصنوعات کا بائیکاٹ کرو۔رچاکونڈا نے سوشل میڈیا پر مہم کا اعلان کرتے ہوئے ہندوئوں سے خاص طور پر تہواروں کے دوران حلال مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔ یہ اقدام بی جے پی اور اس سے منسلک تنظیموں کی طرف سے حلال مصنوعات کو نشانہ بنانے کے ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔ اتر پردیش میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے حلال مصنوعات کی تصدیق پر پابندی لگا دی اور حلال سرٹیفکیٹ فراہم کرنے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں کچھ مسلمان رہنمائوں کو گرفتاربھی کیا گیا۔ہندوتوا تنظیمیں مختلف ریاستوں میں وقفے وقفے سے حلال مصنوعات کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اب ایسا لگتا ہے کہ وہ تلنگانہ پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ اس مہم سے فرقہ وارانہ کشیدگی اور مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے حوالے سے تشویش پیدا ہوئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button