بھارت

بھارتی پولیس نے راہول گاندھی کو جموں وکشمیر میں خواتین سے جنسی زیادتی کے بیان پر نوٹس بھیج دیا

نئی دلی21مارچ(کے ایم ایس)
بھارت میں پولیس غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میںخواتین کو جنسی زیادتی کو نشانہ بنائے جانے کے بارے میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی کے بیان پر ان سے معلومات طلب کر رہی ہے ۔
بی بی سی کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پولیس افسران نے راہل گاندھی سے معلومات طلب کرنے کیلئے انکے گھر پر ایک لیگل نوٹس بھیجا ہے ۔نوٹس میں کہاگیا ہے کہ پولیس ان متاثرہ خواتین کے بارے میں معلومات جاننا چاہتی ہے جن کا حوالہ راہل گاندھی نے اپنے بیان میں دیا تھا تاکہ انہیں انصاف فراہم کیا جاسکے۔راہل گاندھی نے پولیس کی اس کارروائی کو امتیازی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ 10دنوں میں اپنا تفصیلی جواب دیں گے۔راہل گاندھی نے مزید کہاکہ انہیں امید ہے کہ قانونی نوٹس اور پولیس کی انکے گھر آمد کا مختلف مسائل پر ان کے موقف سے کوئی تعلق نہیں ہے،کیونکہ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مالیاتی دھوکہ دہی کے الزام میں ایک بزنس ٹائیکون کے درمیان رابطوں پر حال ہی میں تنقید کی تھی ۔کانگریس پارٹی نے راہل گاندھی کے گھر پولیس کی آمد اور انہیں لیگل نوٹس دینے پر شدید تنقید کی ہے ۔ بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کے بارے میں راہل گاندھی کے دعوئوں کے بارے میں بیان کی معلومات جاننے کیلئے نوٹس دینے والے پولیس اہلکار دو گھنے تک راہل گاندھی کے گھر پر موجود رہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button