مقبوضہ جموں و کشمیر
دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں حالات مزید خراب ہوئے ،کانگریس صدر
سری نگر: کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ بی جے پی نے کہا تھا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں امن قائم ہو گا اور خوشحالی آئے گی لیکن علاقے میں حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کھرگے نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بی جے پی کہتی تھی کہ دفعہ 370 کے خاتمے سے تشدد کا خاتمہ ہوگا اور خوشحالی آئے گی تو وہ خوشحالی کہاں ہے؟۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے کی ابتر صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہاں بے روزگاری،مہنگائی اور تشدد عروج پر ہے اور بی جے پی اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔
کھرگے نے کہا کہ کشمیریوں سے انکے حقوق چھینے گئے اور انہیں جمہوری عمل سے دور رکھا گیا۔