مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:پوسٹروں کے ذریعے عالمی برادری کی توجہ انسانی حقوق کی پامالیوں کی جانب مبذول کرائی گئی

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر اوردیگر علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں کے ذریعے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی جانب مبذول کرائی گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہر سال 10دسمبر کو دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 1948 میں انسانی حقوق کا عالمی اعلامیہ منظور کیاتھا۔متعدد حریت تنظیموں کی جانب سے سرینگر اور دیگر علاقوں میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں مقبوضہ علاقے میں بھارتی حکومت اور اسکے قابض فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ پوسٹروں کے ذریعے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی توجہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی گئی ہے۔ پوسٹروں پر درج تحریریوں میں کہاگیا ہے کہ کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت سمیت تمام بنیادی حقوق سے محروم کردیاگیا ہے ۔ پوسٹروں میں عالمی برادری پر وردیاگیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کی املاک ، جائیدادوں اور اراضی کی ضبطی اورکشمیری ملازمین کی برطرفی کا بھی نوٹس لے اوردیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کیلئے کردار اداکرے۔ ان پوسٹروں کوٹویٹر، فیس بک اور وٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئرکیاگیا ہے ۔WhatsApp Image 2023-12-08 at 10.31.11 AM (1) 8a01d267-2457-47a5-84e3-51842778a406WhatsApp Image 2023-12-08 at 10.31.11 AM WhatsApp Image 2023-12-08 at 10.31.38 AM WhatsApp Image 2023-12-08 at 10.31.39 AM (1) WhatsApp Image 2023-12-08 at 10.31.39 AM WhatsApp Image 2023-12-08 at 10.32.12 AM (1) WhatsApp Image 2023-12-08 at 10.32.12 AM (2) WhatsApp Image 2023-12-08 at 10.32.12 AM WhatsApp Image 2023-12-08 at 10.32.42 AMWhatsApp Image 2023-12-08 at 10.56.13 AM

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button