لداخ

بھارت نے لداخ میں پانچ نئے اضلاع بنادیے،خطے کے مزید ٹکڑے کرنے کا خدشہ

lad111

لہہ :بھارت نے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے میں پانچ نئے اضلاع تشکیل دیے ہیں جس سے اس کے مذموم عزائم کے بارے میں نئے خدشات پیدا ہو رہے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نئے اضلاع کے نام زنسکار، دراس، شام، نوبرا اور چانگتھنگ ہیں۔ ماہرین لداخ میں نئے اضلاع کی تشکیل کو خطے کے مزید ٹکڑے کرنے کی طرف ایک قدم کے طور پر دیکھ رہے ہیں جس سے لوگوں کے سیاسی حقوق اورتحفظ کے مطالبات کو کمزور کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت سیاسی اختیارات دیے بغیر یا چھٹے شیڈول کے نفاذ کے بغیر نئے اضلاع بنا کر لداخ کی علاقائی شناخت اور طاقت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ماہرین کو خدشہ ہے کہ اس اقدام سے لداخ کے لوگوں کا فیصلہ سازی کا اختیار ختم ہو سکتا ہے اور نئی دہلی سے بیوروکریٹک کنٹرول میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس اقدام سے نئے اضلاع کے اختیارات اور ذمہ داریوں کے بارے میں سوالات کھڑے ہوگئے ہیںکہ آیا یہ اضلاع مکمل طور پر فعال ہوں گے یا محدود اختیارات کے ساتھ ذیلی ڈویژنوں کی طرح کام کریں گے۔ اس سے لداخ کے لوگوں میں الجھن اور غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی ہے اور حکومت کے پر ان کا اعتمادمزید کم ہوا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button