لداخ

کرگل کے رہنمائوں کا سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان

download (7)لہہ:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خطہ لداخ میں کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے کل سے لہہ قصبے میں ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی طرف سے جاری بھوک ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال کا آج 18واں دن تھا۔ وہ لداخ کے لوگوں کے کلیدی مطالبات پر زور دینے کے لیے اپنے حامیوں کے ہمراہ بھوک ہڑتال پر ہیں اورکھلے آسمان تلے شدید سردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ سینکڑوں حامی روزانہ کی بنیاد پر بھوک ہڑتال میں ان کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ کرگل ڈیموکریٹک الائنس کے اہم رکن سجاد حسین نے اپنی تنظیم کی طر ف سے سونم وانگچک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم 24سے 27مارچ تک ماحولیاتی کارکن کی بھوک ہڑتال میں شامل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لداخ کو چھٹے شیڈول میں شامل کرنے اور خطے کو ریاست کا درجہ دینے کے مطالبات پربی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے ساتھ ان کے مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے لداخ کے لوگوں سے کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور دونوں فریقوں کے درمیان پچھلی ملاقاتوں میں کچھ بھی ٹھوس نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ ریاستی درجے کا مسئلہ اور چھٹا شیڈول لداخیوں کے دل کی آوازہے۔ یہ صرف ہمارا مطالبہ نہیں بلکہ لداخ کے لوگوںکی سب سے اہم خواہش ہے اور ہم اس جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ سجادحسین نے کہاکہ بھارتی حکومت کے ساتھ بات چیت کی قیادت کرنے والی لہہ ایپکس باڈی اورکرگل ڈیموکریٹک الائنس مذکورہ بالادو مطالبات کے علاوہ لداخ کے مقامی لوگوں کے لیے ملازمتوں میں ریزرویشن اور لہہ اورکرگل اضلاع کے لیے الگ الگ پارلیمانی نشستوں کا بھی مطالبہ کر رہی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button