مقبوضہ جموں و کشمیر

ہماری عظیم قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے حقیر مفادات کیلئے ہرگز ظالم کا ساتھ نہ دیں، میر واعظ

mirwaiz-1

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری گزشتہ 77برس سے بھارتی ظلم وستم کا شکار ہیں ، ہم نے بے انتہا قربانیاں دی ہیں اور اپنا سب کچھ لٹا دیا ہے لہذا ہماری عظیم قربانیوں کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے حقیرمفادات کی خاطرہرگزظالم کاساتھ نہ دیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ ہماری صفوں میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو ظالموں کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ابن الوقت لوگ ظالم کے آلہ کار بن گئے ہیں اور اپنی ہی قوم کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ میرواعظ نے کہاکہ اپنے حقیرمفادات کی طرف اپنی لٹی پٹی قوم کو دھوکہ اور ظالم کا ساتھ دینے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ظالموں کی صفوں میںداخل ہوکر اور اپنے ہی لوگوں کو تکلیف پہنچانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نے کہا کہ ہم نے جس قدر قربانیاں دیں، ظلم و ستم سہا ، ہمارے اندراس قدر ان قربانیاں کا شعور و احساس ہونا چاہیے ۔ میر واعظ نے کہا کہ ہمیں اپنے کردار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور اگر ہم ظالم کے خلاف آواز نہ اٹھا سکیں تو کم از کم اسکا آلہ کار بھی نہیں بننا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ ظالم کا ساتھ دینے کے بجائے بہتریہ ہے کہ ہم اپنے گھروں تک محدور رہیں۔

یاد رہے کہ مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نام نہاد اسمبلی انتخابات کا ڈرامہ رچانے جا رہی ہے ۔یہ انتخابات 18ستمبر سے یکم اکتوبر تک تین مراحل میں ہونگے۔ مودی حکومت نے انتخابات پر اثر اندازہونے کیلئے مقبوضہ علاقے میں اپنے آلہ کاروں کو متحرک کر دیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ لاکھوں بھارتی فوجیوں کے پہرے میں ہونے والے ان انتخابات کی کوئی حیثیت نہیں اور یہ ایک فوجی مشق سے زیادہ کچھ نہیں۔ حریت قیادت نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ کشمیری کسی قسم کے انتخابات کیلئے نہیں بلکہ بھارتی تسلط سے آزادی اور اپنے پیدائشی حق ، حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button