مقبوضہ جموں و کشمیر
مٹی کے تودے اورچٹانیں گرنے سے سرینگر جموں ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں خلل
سرینگر2اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی تعمیر شدہ پنتھیال ٹنل کے قریب وقفے وقفے سے مٹی کے تودے اورچٹانیںگرنے کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے پر ٹریفک کی آمد و رفت میں خلل پڑا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حکام نے اتوار کو بتایا کہ مٹی کے تودے گرنے کے باعث شاہراہ کے دونوں جانب ٹریفک روک دی گئی اور کسی بھی گاڑی کو پنتھیال سرنگ سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔