مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کے کیمپ میں فائرنگ، تین اہلکار ہلاک، متعدد زخمی

جموں15 جولائی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کا واقعہ آج ( جمعہ ) صبح ضلع کے علاقے سورنکوٹ میں قائم فوج کے ایک کیمپ میں پیش آیا جس کے باعث تین فوجی ہلاک جبکہ کم از کم چار زخمی ہوگئے۔ واقعے کی صحیح وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم شبہ ہے کہ اہلکاروں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی ہو یا پھر یہ حادثاتی فائرنگ کا واقعہ ہوسکتا ہے۔
دریں اثنا، ایک پولیس اہلکار نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ واقعے کے حوالے سے حقائق کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور فی الحال فائرنگ کی حتمی وجوہات کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
دریں اثنا، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوجیوں کو آر او پی (روڈ اوپننگ پارٹی) کے فرائض کے لیے تعینات کیا جا رہا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button