انسانی حقوق

جنوبی ایشیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے، ماہرین

\سرینگر : سیاسی ماہرین اور تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے حصول کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ماہرین اور تجزیہ نگاروں نے اپنے انٹرویوز میں کہا کہ تصفیہ طلب مسئلہ کشمیر علاقے میں بڑے پیمانے پر فوجی تعیناتی اور خطے میں عدم استحکام اور ایٹمی جنگ کے خطرے کا باعث ہے۔
معروف سیاسی تجزیہ کار ڈاکٹر سلطان نے کہاعالمی برادری کو چاہیے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالے۔
ماہرین نے کہا کہ اگست 2019 سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں اور بیگناہ لوگوں کے جعلی مقابلوںمیں قتل کی بہیمانہ کارروائیوں میں تیزی آئی ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر یعقوب نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں سے جموںوکشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ جما رکھا ہے اور وہ حق خود ارادیت کے مطالبے کی پاداش میں کشمیریوں کو بے انتہا مظالم کا نشانہ بنا رہا ہے۔
ماہرین نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جواب دہ ٹھہرائے۔
ایک کشمیری کارکن ڈاکٹر کول نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی طاقتیں کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خودارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button