انسانی حقوق

عالمی برادری شبیر احمد شاہ کی زندگی بچانے کے لئے فوری مداخلت کرے :مسلم لیگ

اسلام آبادکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی زیر قیادت مسلم لیگ جموں وکشمیرنے بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند سینئر حریت رہنما اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویس کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیری رہنما کی زندگی بچانے کے لئے فوری مداخلت کرے اور ان کی رہائی کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنما اور مسلم لیگ جموں وکشمیرکے کنوینر شیخ عبد المتین نے ایک بیان میں کہا کہ شبیراحمد شاہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے پرامن سیاسی جدوجہد کررہے ہیں اورانہوں نے اپنی زندگی کے 38سال مختلف بھارتی جیلوں میں گزارے ہیں۔ جولائی 2017میں جھوٹے الزامات کے تحت گرفتاری کے بعد وہ گزشتہ آٹھ سال سے دہلی کی تہار جیل میں نظربند ہیں حالانکہ بھارتی حکام عدالت میںان کے خلاف ایک بھی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔ شیخ متین نے کہاکہ شبیر احمد شاہ کوجو پہلے ہی متعدد عارضوں میں مبتلا ہیں ، اب حال ہی میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ۔ڈاکٹروں نے انہیں فوری علاج کا مشورہ دیا ہے جس کے لئے خصوصی دیکھ بال کی ضرورت ہے اورجیل میں یہ ممکن نہیں ہے ۔ شیخ عبدالمتین نے کہاکہ شبیر احمد شاہ کی علالت کشمیریوں کے لئے انتہائی تشویش کا باعث ہے اور کشمیری عوام ا ن کے لئے سخت فکرمند ہیں۔انہوں نے کشمیر ی رہنما کوبنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیاتاکہ ان کا مناسب علاج ہوسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button