مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتیہ جنتاپارٹی نے آئینی اداروں کو نیست و نابود کردیا، سماج وادی پارٹی

علی گڑھ بھارت06 فروری(کے ایم ایس)سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی حکومت نے آئینی اداروں کو نیت و نابود کر دیا ہے اور یہ جماعت آئین بھی تبدیل کر سکتی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اکھلیش یادو نے علی گڑھ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اتر پردیش میں بی جے پی کی یوگی حکومت کی تفریقانہ پالیسیوں کیوجہ سے لوگ اس قدر ناراض ہیں کہ انتخابات کے بعد صرف علی گڑھ ہی نہیںبلکہ پوری ریاست کے عوام بی جے پی پر تالا لگا دیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ عوام کی بی جے پی کے تئیں ناراضگی کا عالم یہ ہے کہ اسی فیصد لوگ ایس پی آر ایل ڈی اتحاد کے ساتھ آگئے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ جس ریاست کے وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ کے خلاف سب سے زیادہ مجرمانہ مقدمات درج ہوں اس ریاست کے نظم و نسق کے انتظام کااندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ برس کے دوران زیر حراست اموات کے معاملے میں اتر پردیش سب سے آگے ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button