بھارت

چنڈی گڑھ : ڈی ایس پی پولیس کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج ، گرفتاری کیلئے چھاپے

چنڈی گڑھ:
بھارتی ریاست پنجاب میں اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس نے پنجاب پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ وویندر کمار مہاجن کے خلاف بدعنوانی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطاق وویندر کمار مہاجن پر بدعنوانی اور منشیات کے اسمگلروں کو سہولت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ ڈی جی پنجاب پولیس گورو یادو نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ وویندر کمار مہاجن کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 7اور 8اور این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 59 (2) کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس نے رواں سال فروری میں درج تقریبا دو کروڑ روپے مالیت کی ممنوعہ الپرازولم ٹیبلٹ اور 40کلو خام الپرازولم کی ضبطی کےمعاملے کی تحقیقات کی تو اس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کرداراوربھاری رشوت وصول کرنے کا انکشا ف ہوا ۔انہوں نے کہاکہ رواں سال مئی میں بھی وویندر کمار مہاجن نے میسرز اسملیکس فارماکیم ڈرگ انڈسٹریز کو قانونی کارروائی سے بچانے کیلئے 45لاکھ روپے وصول کئے تھے ۔ ڈی جی پولیس نے بتایا کہ اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کی ایک ٹیم نے امرتسر میں ملزم ڈی ایس پی کی گرفتاری کیلئے انکی رہائش گاہ پرچھاپہ مارا،تاہم وہ فرار ہو گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button