بھارت

بھارت:گھریلو ملازمہ پر مظالم ڈھانے پر بی جے پی رہنما گرفتار

رانچی 31اگست(کے ایم ایس)بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما سیما پاترا کو اپنی 29سالہ قبائلی ملازمہ سنیتا پر مظالم ڈھانے پر گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری ملازم کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رانچی پولیس نے گزشتہ ہفتے ملازمہ کوسیما پاترا کی رہائش گاہ سے بازیاب کرایا اور منگل کو ایک مجسٹریٹ کے سامنے گھریلو ملازمہ کا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ بی جے پی لیڈر نے سنیتا کو اپنی زبان سے ٹوائلٹ صاف کرنے کا حکم دیا تھا۔ایک ریٹائرڈ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس افسر کی بیوی سیما پاترا نے ملازمہ خاتون کو رانچی کے پوش علاقے اشوک نگر میں اپنی رہائش گاہ پر کئی سال سے قید کر رکھا تھا۔ سنیتا کے پورے جسم پرمتعدد زخم تھے۔ اس نے کہا کہ سیما پاترا اسے گرم چیزوں سے جلاتی تھیں۔پاترا کو بی جے پی نے اس وقت معطل کر دیا جب ملازمہ سنیتا کی ایک ویڈیو جس میں وہ اپنی روداد بیان کرتی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔مختلف قبائلی تنظیموں کے ارکان نے راجندر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کیاجہاں مظلوم خاتون زیر علاج ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button