بھارت

چھتیس گڑھ : آسمانی بجلی گرنے سے 6طلبا سمیت 8افراد ہلاک

نئی دلی:
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع راج ناند گائوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 6طلبا سمیت 8افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے گائوں جوراترائی میں پیر کی دوپہر آسمانی بجلی گرنے سے 6طلباء سمیت 8افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک طالب علم بری طرح جھلس گیا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسمانی بجلی سے ہلاک ہونیوالے طلباء موڑھی پور ہائی سکول کے 11ویں اور 12ویں جماعت کے طالب علم تھے۔امتحان دینے کے بعد وہ اپنے گائوں جورا ترائی اور منگٹا جارہے تھے کہ تیز گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی تو بارش سے بچنے کے لئے انہوں نے سڑک کنارے ایک کچے مکان میں پناہ لی۔ ان کے ساتھ دو مقامی دیہاتی بھی موجود تھے ۔ اچانک آسمانی بجلی گرنے سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان بری طرح جھلس گیا ۔اسے ہسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button