بھارت

دنیابھرمیں ”بھارت واپس جائو”مہم کے دوران بھارتی حکومت کی اپنے شہریوں کو احتیاط برتنے کی تلقین

نئی دہلی28ستمبر(کے ایم ایس) بھارتی حکومت نے دنیابھر خاص طور پر مغرب میں ”بھارت واپس جائو”مہم میں اچانک تیزی کے دوران اپنے شہریوں کو ضروری احتیاط برتنے اور ہوشیار رہنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔
بھارتی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے اور کام کرنے والے بھارتیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کینیڈا میں نفرت انگیز جرائم، فرقہ وارانہ تشدد اور بھارت مخالف سرگرمیوں کے واقعات میں تیزی سے اضافے کو مدنظررکھتے ہوئے مناسب احتیاط برتیں اور ہوشیار رہیں۔ بھارتی حکومت نے یہ بھی تلقین کی ہے کہ بھارتی شہری اوٹاوا میں بھارت کے ہائی کمیشن یا ٹورنٹو اور وینکوور میں بھارت کے قونصلیٹ جنرل میں اپنا اندراج کروائیں تاکہ ایجنسیاںکسی بھی ضرورت یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں بھارتی شہریوں کے ساتھ بہتر طور پر رابطہ قائم کرسکیں۔ایڈوائزری کا بنیادی محرک کینیڈیں حکومت کی طرف سے حال ہی میں ہونے والے”خالصتان ریفرنڈم”کے انعقاد کا دفاع تھا جس کا مقصد بھارتی پنجاب کو سکھوں کے لئے ایک آزاد ریاست میں تبدیل کرناہے۔ بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے خالصتان ریفرنڈم کو ایک سیاسی مہم اور قابل اعتراض قرار دیاتھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button