انسانی حقوق

کشمیریوں کا بنیادی مطالبہ بھارتی قبضے سے آزادی ہے، مسرت عالم

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا بنیادی مطالبہ غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی اور اقوام متحدہ کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کی فراہمی ہے اور وہ اپنے اس مطالبے سے کسی قیمت پر دستبردار نہیں ہونگے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے محض فوجی طاقت کے بل پر جموں وکشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے اور کشمیری اس ناجائز بھاتی قبضے کے خلاف گزشتہ 77برس سے برسر جدوجہد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم منصوبوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔
مسرت عالم بٹ نے کہا کہ کشمیری عوام نے حالیہ اسمبلی انتخابات کے ذریعے مودی حکومت کی کشمیردشمن پالیسوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا بھر پور اظہار کیااور واضح کر دیا کہ مقبوضہ علاقے میں بی جے پی کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ ریاستی درجہ اور دفعہ 370کی بحالی جیسے معاملات کشمیریوں کے نزدیک ثانوی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے لاکھوں جانوں کی قربانی صرف اور صرف غیر قانونی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے دی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین نے کہا کہ بھارت کشمیر پر اپنے جھوٹے بیانیے کے ذریعے عالمی برادری کو ہرگز بیوقوف نہیں بنا سکتا ۔ عالمی برادری جموں وکشمیر کو ایک متنازعہ خطہ مانتی ہے جسکے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ۔ انہوں نے واضح کر دیا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادو ں کے مطابق حق خود ارادیت ملنے تک اپنی جدوجہد ہرقیمت پر جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button