بھارت :کاکروچ جنتا پارٹی کا انسٹاگرام اکاونٹ معطل، چند گھنٹوں بعد بحال

نئی دہلی : بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے بانی ابھیجیتدپکے نے کہا ہے کہ پارٹی کا آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ معطل کر دیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ابھیجیت دپکے نے ایکس پر اکاونٹ دستیاب نہ ہونے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام کی کارروائی پر شدید تنقید کی۔تاہم چند گھنٹوں بعد اکاونٹ بحال کردیا گیا اور پارٹی کو دوبارہ اپنے اکاونٹ تک رسائی مل گئی۔پارٹی نے ایکس پر جاری ایک بیان میں تصدیق کی کہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سی جے پی کا انسٹاگرام اکاونٹ صبح معطل کیا گیا تھا، تاہم پارٹی نے اسے کامیابی سے بحال کرالیا۔اکاونٹ کی معطلی کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے اس واقعے کو بھارت میں جاری نوجوانوں کی احتجاجی تحریک سے جوڑا اور سیاسی مخالفین کو دبانے کی کوشش پرحکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔کچھ صارفین نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ متعدد افراد نے انسٹاگرام سے اکاونٹ معطل کیے جانے کی وجہ بتانے کا مطالبہ کیا۔








