بھارت

مہاراشتر: پولیس نے مالیگائوں میں مسجد ، مسلم گھروں کی تلاشی لی

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے علاقے مالیگائوں میں پولیس نے ایک مسجد اور اسکے آس پاس واقع مسلم گھروں کی تلاشی لی اور مکینوںکو ڈرایا دھمکایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کارروائی میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ کرائم اور اینٹی ٹرہسٹ سکواڈ کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔ تلاشی کی یہ کارروائی اسلام پورہ وارڈ کے برکت پورہ علاقے میں 13اگست کو رات گئے تقریبا دو بجے سے تین بجے کے درمیان عمل میں لائی گئی۔
پولیس کارروائی کے بعد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول ہے اور مسلمانوںکا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل مسجد اور گھروں کی اس طرح کی تلاشی نہیںدیکھی تھی۔ جس مسجد کی تلاشی لی گئی وہ 103سال قدیم ہے ۔ یہاں ایک خانقاہ بھی ہے جسے مسلمان ایک اہم مذہبی ادارہ تصور کرتے ہیں ۔
جمیل احمد نامی ایک مسلم نے بتایا کہ پولیس کارروائی سے وہ حیران رہ گئے ۔انہوںنے کہا کہ پولیس اور تلاشی کی کارروائی میں شامل دیگر ٹیموں کو مسجد یا مسلمانوں کے گھروں سے کوئی مشتبہ یا قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی ۔
دریں اثنا اثنا پولیس نے تلاشی کی کارروائی کو معمول کی مشق قرار دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button